بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم کی آمد پر تالیاں نہ کوئی جوش و خروش

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان کی آمد پر نہ تالیاں بجیں نہ کوئی جوش و خروش نظر آیا۔

سیکیورٹی ڈائیلاگ کی تقریب میں خطاب سے پہلے وزیرا عظم عمران خان کو مجمع کو جگانا پڑ گیا۔

 عمران خان نے کہا کہ ماحول اتنا سنجیدہ کیوں ہے، نہ کوئی تالیاں نہ سوال۔ وزیراعظم کی بات سن کر سکوت ٹوٹ گیا، جس کے بعد سب نے تالیاں بجائیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم  کا کہنا تھا کہ کیا کوئی حکومت ہٹانے کے لیے کسی ملک کو اس طرح دھمکی دیتا ہے، قصور اُن کا نہیں ہمارا ہے، ہم نے انہیں تاثر دیا کہ ہم آپ کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے۔

پی ٹی آئی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے منحرف اراکین کے جوابات غیر معقول قرار دیتے ہوئے مسترد کردیے۔

عمران خان نے کہا کہ اچکنیں سلوانے والے کہہ رہے ہیں کہ امریکا کو ناراض نہیں کرنا چاہیے، انہیں ڈر ہے باہر پڑی دولت ضبط نہ ہوجائے۔

وزیر اعظم نے غیر ملکی ڈکٹیشن کا ذمہ دار ماضی کے حکمرانوں کو قرار دے دیا۔

عمران خان  نے کہا کہ دورہ روس پر ایک طاقت ور ملک غصہ ہوگیا، کہہ رہا ہے روس کا دورہ کیوں کیا؟ دھمکی دے رہےہیں کہ عدم اعتماد میں شکست نہ ہوئی تو سنگین نتائج ہوں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ نئے پاکستان میں آزاد خارجہ پالیسی، قانون کی حکمرانی اور فلاحی ریاست ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.