وزیراعظم عمران خان اور پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے کے ملزم کی ضمانت پر رہائی کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔
ایڈیشنل سیشن جج لاہور یاسین شاہین نے صابر محمود ہاشمی کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم نے ری ٹوئٹ سے متعلق اپنے اکاؤنٹ کا غلط استعمال ہونےکا دفاع کیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے خلاف ریکارڈ میں وزیراعظم اور فوج کے خلاف کوئی ٹوئٹ نہیں پایا گیا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کیخلاف ریکارڈ میں کوئی قابل اعتراض اور ہتک آمیز مواد بھی سامنے نہیں آیا ہے۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم پر لگائے گئے الزامات کی کوئی تاریخ نہیں بتائی گئی، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرنے سے قبل کوئی انکوائری نہ کرنا تسلیم شدہ حقیقت ہے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ایف آئی اے نےقانون کی خلاف ورزی کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کا تعلق حزب اختلاف سے ہے، مقدمہ میں بےبنیاد نامزد کرنے کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔
Comments are closed.