اسرائیل میں ہونے والے ایک پول میں عوام کی اکثریت نے اظہار رائے کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نیتن یاہو کو 7 اکتوبر کے حملوں پر سیکیورٹی ناکامی قبول کرنی چاہیے۔
وزیراعظم نیتن یاہو کی طرف سے اب تک حماس کے حملے کا باعث بننے والی سیکیورٹی ناکامی پر کوئی بیان نہیں آیا ہے۔
پچھلے دو ہفتوں سے کئی اعلیٰ عہدیداران نے ملک کے جنوب میں حماس کے بڑے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
ایک اسرائیلی اخبار کی طرف سے کی گئی پولنگ میں 80 فیصد اسرائیلی شہریوں کی رائے ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو کو بھی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔
جنگ شروع ہونے کے بعد سے نیتن یاہو کی مقبولیت میں کمی آئی ہے، صرف 28 فیصد اسرائیلی انہیں سپورٹ کرتے ہیں جبکہ 48 فیصد سابق وزیر دفاع بینی گینٹز کے حامی ہیں۔
Comments are closed.