بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم کو دھمکی کا معاملہ، خالد مگسی کا اسد عمر سے رابطہ

بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی نے وزیراعظم عمران خان کو ملی دھمکی پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی رابطہ کیا ہے۔

بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر نے جیو نیوز سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ میں نے وزیراعظم عمران خان کو ملی دھمکی کے معاملے پر وفاقی وزیر اسد عمر سے رابطہ کیا ہے۔

خط میں دو ٹوک الفاظ میں لکھا گیا ہے کہ اگر وزیر اعظم منصب پر رہتے ہیں تو خوف ناک نتائج آ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اسد عمر سے کہا کہ وزیراعظم کو ملے مراسلے پر پارلیمنٹ میں بحث کرائی جائے۔

خالد مگسی نے مزید کہا کہ اسد عمر سے کہا کہ دھمکی کے معاملے پر ہمیں آف دی ریکارڈ اعتماد میں لیا جائے۔

بی اے پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ اس پر اسد عمر نے کہا کہ وہ اس معاملے پر وزیراعظم عمران خان سے بات کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.