پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے نائب صدر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو آخری گیند کا انتظار کرنے کی بجائے اننگز ڈکلیئر کردینا چاہیے۔
لاہور سے جاری اپنے بیان میں ساجد میر نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک کا فیصلہ ایوان میں ہونا ہے، ڈی چوک میں نہیں۔
ساتھ میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ او آئی اسی کے اجلاس کے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے مزید کہا کہ حکومت او آئی سی کے اجلاس کو اپنے لیے شیلٹر نہ بنائے۔
Comments are closed.