hookup Roosevelt New Jersey hookup Vincentown New Jersey black gay hookup hookup Illinois california hookup bar asian girls dog screening hookup to laptop

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم کون سے اہم اعلانات کریں گے؟ پرویز خٹک نے بتادیا

 وزیراعظم عمران خان کے آج شام قوم سے خطاب میں اہم اعلانات کے حوالے سے وزیر دفاع پرویز خٹک نے سب بتادیا۔

وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم آج قوم سے خطاب میں پیٹرول دس روپے سستا کرنے کا اعلان کریں گے، چار ماہ تک پیٹرول کے مہنگا نہ ہونے کے حوالے سے بھی اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ فی یونٹ بجلی میں پانچ روپے کی کمی کا اعلان بھی ہوجائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان روس یوکرین تنازع کے پیشِ نظر آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ نوشہرہ میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم کا تیسرا اہم اعلان یہ ہوگا کہ بے روزگار بی اے پاس افراد کو ماہانہ دس سے بیس ہزار روپے دیےجائیں گے۔

اس سے قبل وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب میں آج بہت بڑا اعلان کرنیوالے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ قوم تیار ہو جائے، وزیراعظم آج دل کی بات کریں گے، کھل کر بات کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.