اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اب مکمل صحت یاب ہیں، اور ان میں کورونا وائرس کی کوئی علامات نہیں ہیں۔
رہنما تحریک انصاف سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ میں اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم صحت مند ہیں، اور ان میں کورونا کی کوئی علامات نہیں، انہیں مزید کورونا ٹیسٹ کرانے کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق روزمرہ امور سرانجام دینا شروع کر دیئے ہیں اور وزیراعظم امور کی انجام دہی میں ہیلتھ گائیڈ لائنز کو مدنظر رکھ رہے ہیں۔
Alhamdulillah, Prime Minister Imran Khan has fully recovered. He has
resumed work gradually & started building up his work routine as per doctors’ instructions keeping in view national & intl guidelines. May ALLAH grant health to all. Ameen. Take care of urself & others #StaySafe— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 30, 2021
Comments are closed.