وزیراعظم عمران خان کراچی میں بجلی کے نرخ بڑھنے کا نوٹس لیں، وفاق میں حکومتی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے مطالبہ کردیا۔
ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے جاری بیان میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے کےالیکٹرک کو بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی اجازت دینے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ بے تحاشہ مہنگائی کے وجہ سے عوام اپنی بنیادی ضروریات پوری کرنے سے قاصر ہیں۔
اعلامیے کے مطابق رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک کراچی کے عوام کو مہنگی ترین بجلی فروخت کرکے اربوں روپے منافع کمارہی ہے۔
رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم عمران خان بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیں اور اس کا نوٹیفکیشن فی الفور واپس لیا جائے۔
Comments are closed.