وزیراعظم کے مشیر برائے امورِ سندھ ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کو پریشانی لاحق ہے کہ معاملات ٹھیک ہونے جارہے ہیں، وزیراعظم کا کرپشن پر سمجھوتہ نہ کرنا ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو پسند نہیں۔
گھوٹکی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارباب غلام رحیم نے کہا کہ پارٹی کو مضبوط بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، سندھ میں پارٹی سے ناراض اراکین کو راضی کیا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کو پریشانی لاحق ہے کہ معاملات ٹھیک ہونے جارہے ہیں، پیپلز پارٹی اپنے مخالفین کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔
Comments are closed.