ہفتہ 26؍ذوالحجہ 1444ھ15؍جولائی 2023ء

وزیراعظم کا ژوب گیریژن حملے میں شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت

وزیراعظم شہباز شریف نے ژوب گیریژن حملے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ شہداء نے جانیں نچھاور کرکے ملک کو بڑے جانی نقصان سے بچایا، قوم یہ قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔

واضح رہے کہ شمالی بلوچستان میں ژوب گیریژن پر دہشت گردوں نے حملہ کر کے اندر گھسنے کی کوشش کی ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیوٹی پر موجود فوجیوں نے دہشت گردوں کی اس کوشش کو روکا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 2 دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے جس میں 4 فوجی جوان شہید اور 5 شدید زخمی ہوئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں اب تک 3 دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں کو علاقے میں گھیر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی ہر گھناؤنی کوشش ناکام بنانے کےلیے پُرعزم ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.