مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے پٹرول، ڈیزل اور بجلی سستی کرنے کے اعلان نوکری بچانے کی کوشش قرار دیدیا۔
وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر ردعمل میں ن لیگی ترجمان نے کہا کہ پٹرول اور بجلی کی قیمت میں کمی عمران صاحب کی نوکری بچانے کی ناکام کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ تین سال میں 15 روپیہ بجلی بڑھائی، آج نوکری بچانے کے لئے 5روپے سستی کردی۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے تین سال میں پٹرول 70 روپیہ بڑھایا اور اب نوکری بچانے کےلیے 10 روپے سستا کردیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ کمی عوام کے احساس میں نہیں بلکہ تحریک عدم اعتماد کے خوف سے ہے، یہی رفتار رہی تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ جائے گا۔
Comments are closed.