وزیراعظم عمران خان نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر پارٹی کی سینئر قیادت سے ایک بار پھر مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے سینئر پارٹی قیادت کو کل وزیراعظم ہاؤس میں بلالیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں پی ٹی آئی کے ناراض رہنماؤں کی سرگرمیوں کے تناظر میں مشاورت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر مشترکہ اپوزیشن کی ممکنہ تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کی حکمت عملی پر غور ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی کل راولپنڈی میں تقریب میں شرکت کے بعد مشاورتی اجلاس ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس پہلے ہی ملتوی کیا جاچکا ہے۔
Comments are closed.