مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا دو خاندانوں کی دولت واپس لاکر مہنگائی کم کرنے کا بیان قوم کے ساتھ مذاق ہے۔
پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت آج تک ایک روپیہ واپس نہ لاسکی اور نہ ہی کوئی منی لانڈرنگ ثابت کرسکی۔
محمد زبیر کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر نے بڑے بڑے دعوے کیے اور ثبوت ڈھونڈنے کے لیے دنیا بھر میں پھرتے رہے مگر ایک کیس ثابت نہیں کرسکے۔
انہوں نے کہا کہ 120 ارب روپے ریلیف پیکیج سے بھی تو خسارہ ہی بڑھےگا، ریلیف پیکیج سے بڑے بڑے مافیا فائدہ اٹھائیں گے۔
Comments are closed.