وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور اور قصور میں مفت آٹا پوائنٹس کا دورہ کیا اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا، وزیراعظم نے مفت آٹا پروگرام میں شامل اداروں اور اہلکاروں کی کوششوں کو سراہا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں مفت آٹے کیلئے اہل افراد کی فوری رجسٹریشن یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے نادرا اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مفت آٹے کے مستحق افراد کی رجسٹریشن کیلئے کاؤنٹرز قائم کرنے کی ہدایت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ رمضان کے دوران غریب طبقے کی مشکلات میں ممکنہ حد تک کمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، مفت آٹے کی تقسیم 25 رمضان تک جاری رہے گی۔
Comments are closed.