وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب ریکارڈ کرلیا گیا ہے، خطاب میں مہنگائی ریلیف پیکیج کا اعلان کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا خطاب تقریبا 25 منٹ کا ہو گا۔
وزیر اعظم کے خطاب میں مہنگائی ریلیف پیکیج سے ڈیڑھ کروڑ پاکستانی مستفید ہوں گے۔
اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان کے ذریعے وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے وزیر عظم عمران خان کے آج خطاب کی خبر دی تھی۔
انہوں نے یہ بتایا تھا کہ وزیرِ اعظم اپنے خطاب میں ملک کی تاریخ کے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کریں گے۔
Comments are closed.