وزیراعظم شہباز شریف نے غریبوں کے لیے بڑے پیمانے پر ریلیف پروگرام کا اعلان کردیا۔
حکومتی ترجمان کے مطابق ریلیف پروگرام کے تحت آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 950 روپے سے کم کر کے 800 روپے کردی گئی۔
حکومت کے مطابق مارکیٹ میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1250 روپے سے زائد ہے۔
ترجمان کے مطابق چینی کی قیمت 85 روپے سے کم کر کے 70 روپے کلو کردی گئی ہے۔ چاؤل اور دالوں پر بھی رعایت دی جارہی ہے۔
ترجمان کے مطابق حکومت گھی پر بھی فی کلو 100 روپے سبسڈی دے رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق ریلیف پیکیج کے تحت چاول اور دالوں پر 15 سے 20 روپے فی کلو رعایت دی جارہی ہے۔
حکومتی ترجمان نے بتایا کہ یہ تاریخی ریلیف پیکیج سابق حکومت کے ریلیف سے 50 فیصد زائد ہے۔
Comments are closed.