ہفتہ 29؍صفر المظفر 1445ھ16؍ستمبر 2023ء

وزیراعظم کا عدالتی فیصلے پر ردِعمل سے گریز

نگراں وزیر اعظم نے نیب ترامیم سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردِعمل دینے سے گریز کیا ہے۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ فیصلے پر وزارتِ قانون کی رائے آنے کے بعد ردِعمل دیں گے۔

میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ دو سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے بِل قسطوں میں لینے کا فیصلہ جلد کریں گے۔

نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایلینز کو واپس دھکیلیں گے، انہیں پاکستان میں رہنے کا کوئی حق نہیں، آئندہ افغان بارڈر سے جو بھی آمدورفت ہوگی وہ ویزا رجیم کے تحت ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.