اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے عالمی برادری سے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مواد اور انتہا پسندی روکنے کا مطالبہ کردیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کینیڈین نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں پاکستانی نژاد مسلم خاندان کے قتپ پر عوام حیران ہیں، اس کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ نفرت انگیز ویب سائٹس انسانوں میں نفرت پیدا کرتی ہیں، ان ویب سائٹس کے خلاف عالمی سطح پر کارروائی ہونی چاہیے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ کینیڈا کے وزیراعظم سے یہ معاملہ اٹھایا ہے، وہ اسلاموفوبیا سے لڑنے کی اہمیت سمجھتے ہیں۔
انٹرویو میں وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی برادری نفرت انگیز مواد اور انتہا پسندی روکنے کے اقدامات کرے۔
Comments are closed.