وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سینئر حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور قومی پرچم سرنگوں رکھنے اور ایک روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا۔
خیال رہے کہ سید علی گیلانی طویل علالت کے بعد سرینگر میں انتقال کرگئے۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سید علی گیلانی کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کے انتقال کا سن کر بہت دکھ ہوا، جنہوں نے اپنی پوری زندگی کشمیریوں اور ان کے حق خود ارادیت کے لیے وقف کردی تھی۔
وزیراعظم نے کہا کہ سید علی گیلانی نے قابض بھارتی فورسز کا تشدد اور قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں ان کی جرات مندانہ جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کے الفاظ "ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے” کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں۔
ساتھ میں وزیراعظم پاکستان نے سید علی گیلانی کے انتقال پر قومی پرچم سرنگوں رکھنے اور ایک روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا۔
Comments are closed.