جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

وزیراعظم کا سلمان بٹ کی سلیکشن کمیٹی میں تعیناتی پر نوٹس

نگراں وزیرِاعظم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی میں سلمان بٹ کی سلیکشن کمیٹی میں متنازع تعیناتی پر نوٹس لے لیا۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ہدایت پر فوری طور پر متنازع تعیناتی کو منسوخ کردیا گیا۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، کرکٹ کےلیے کھلاڑیوں کی سلیکشن کمیٹی کو غیر متنازع ہونا چاہیے۔

کسی کا دباؤ نہیں، سلمان بٹ کو کنسلٹنٹ بنانے کا فیصلہ میں نے ہی کیا تھا۔ اب سلمان کو ہٹانے کا فیصلہ بھی میں ہی کر رہا ہوں، وہاب ریاض

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی سی بی سلیکشن کمیٹی میں اچھی شہرت رکھنے والے سلیکٹرز کو شامل کیا جائے۔

نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کی کامیابی کےلیے تمام تقرریاں میرٹ پر کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلیکشن کمیٹی کے سربراہ وہاب ریاض نے کہا تھا کہ سلمان بٹ کی بطور کنسلٹنٹ تقرری ان کا فیصلہ تھا اور وہ اپنا فیصلہ واپس لے رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.