وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں عیدالاضحیٰ کی مبارک دی۔
وزیراعظم نے کامیاب حج آپریشن اور پاکستانی حاجیوں کی بھرپور دیکھ بھال پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق وزیراعظم اور سعودی ولی عہد نے مختلف شعبوں خاص طور پر تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
Comments are closed.