بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم کا سری لنکا میں مصروفیات سے متعلق سوشل میڈیا پر بیان

وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن کے صدر سے ملاقات اور بحرہند کے اس جزیرے میں اپنے دن کی مصروفیات سے متعلق سوشل میڈیا پر بیان جاری کردیا۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سری لنکن صدر کے ساتھ بہترین ملاقات ہوئی، ہم نے خاص طور پر دیہی علاقوں میں غربت کے خاتمے کے لیے گفتگو کی۔

انھوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں غربت کے خاتمے کے لیے مشترکہ جذبے پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم پاکستان نے بتایا کہ گفتگو ہوئی کہ کیسے کسانوں کو پیداوار کی زیادہ سے زیادہ قیمت دی جاسکتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کاروباری برادری کے لئے سہولتیں فراہم کرنا اولین ترجیح ہے سرمایہ کاری کے ذریعے ہم غربت میں کمی لا سکتے ہیں، برصغیر میں تمام تنازعات کو مذاکرات سے حل کرنے کے خواہاں ہیں۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی سری لنکن صدر کے ساتھ ملاقات میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے عوام کو سستا کھانا اور پھل کی دستیابی پر بات ہوئی۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ سری لنکن صدر سے کسان اور مارکیٹ تک مڈل مین کا کردار ختم کرنے پر بات ہوئی۔

عمران خان نے کہا کہ سری لنکا سے سیاسی اور تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں نے سری لنکا میں اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا، تقریب میں اپنے مدمقابل کھیلنے والے سری لنکن کرکٹرز کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.