بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم کا سابق افغان صدر حامد کرزئی کو فون

وزیراعظم عمران خان اور افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، جس میں افغانستان کے استحکام اور سلامتی پر گفتگو کی گئی۔

واضح رہے کہ افغانستان میں امن کے لیے پاکستان افغان رہنماؤں کے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ سابق صدر حامد کرزئی، صلاح الدین ربانی، افغان صدر کے نمائندہ خصوصی عمر داؤد زئی اور سابق وزیر خزانہ عمر زاخیوال کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

عمر زاخیوال اور عمر داؤد زئی نے اجلاس میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان آج ازبکستان میں جنوب اور وسط ایشیائی ملکوں کی کانفرنس میں شرکت کے لیے دو روزہ دورے پر تاشقند پہنچیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.