وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے ایک دن میں ریکارڈ 57 ملین ڈالر پاکستان بھجوانے پر خراج تحسین اور اظہار تشکر کیا ہے۔
گزشتہ روز ایک دن میں سب سے زیادہ 57 ملین ڈالر اسٹیٹ بینک کو موصول ہوئے، رقم بیرون ملک پاکستانیوں کی ایک دن میں بھجوائی گئی اب تک کی سب سے زیادہ رقم ہے۔
ایک دن میں آئی رقم سے روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ میں رقوم کا حجم 4.5 ارب ڈالر سے بڑھ گیا ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ اسکیم کی مکمل حمایت، سرپرستی کر رہی ہے،ایک دن میں ریکارڈ رقوم بھجوانے پر بیرون ملک پاکستانیوں کے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کے دل پاکستان کی محبت میں دھڑکتے ہیں، بیرون ملک پاکستانی زرمبادلہ سے ہمیشہ ملکی معیشت کی مضبوطی میں کردار ادا کرتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ وعدہ ہے معاشی مشکلات سے نکل کر آپکی امیدوں اور توقعات پر پورا اتریں گے، پورا یقین ہے آپ مستقبل میں بھی پاکستان کی مدد اسی جذبے سے کرتے رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کیلئے حکومت متعدد اقدامات کر رہی ہے، ہم آپکی زندگیوں میں آسانیاں لانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
Comments are closed.