سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کراچی جارہے ہیں، اس کا مطلب ہے کہ انہیں متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) پاکستان کی حمایت حاصل نہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے نون لیگ کے رہنما نے کہا کہ حکومتی اراکین ہمارے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اتحادیوں نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا، لیکن رابطے جاری ہیں۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ سے رابطہ نہیں ہوا، لیکن ہونا چاہیے۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، وہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد جائیں گے۔
Comments are closed.