جمعرات7؍ربیع الثانی 1444ھ 3؍نومبر 2022ء

وزیراعظم کا دورۂ چین مکمل، پاکستان کیلئے روانہ

وزیراعظم شہباز شریف چین کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے۔

دورۂ چین میں صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں یقین دہانی کرائی ہے کہ چین، پاکستان کے مالی استحکام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ چین، پاکستان کے ساتھ ہر قسم کا اسٹریٹیجک تعاون بڑھانے کا خواہش مند ہے، چین نے علاقائی سفارتکاری میں ہمیشہ پاکستان کو ترجیح دی ہے۔

دورۂ چین میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ایم ایل ون اور کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبوں کو فوری اپ گریڈ کرنے کے لیے دونوں ملک مل کر کام کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.