وزیراعظم شہباز شریف نے افواجِ پاکستان کے سربراہان کو ٹیلیفون کر کے عید الفطر کی مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم نے چیئرمن جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو بھی مبارکباد دی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے، قوم سرحدوں پر محافظوں کی بدولت امن و سکون سے عید کی خوشیاں منا رہی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم بہادر اور فرض شناس فوجی جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.