جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

وزیراعظم کا اسلام آباد کے شہریوں کیلیے بڑا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے بڑا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر اسدعمر نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں وزیر اعظم کا بڑا فیصلہ وزیراعظم نے اسلام آبادکے شہریوں کیلئےصحت سہولت کارڈنظام لانےکی منظوری دے دی۔

انہوں نے لکھا کہ خیبرپختونخوا پہلا صوبہ تھا جس نے صحت سہولت کارڈ کا اعلان کیا تھا۔ پنجاب ، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بھی صحت سہولت کارڈ  کا نظام نافذ ہوگا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان  صحت کارڈ کو ملک بھر میں  پھیلانے کے لیے پرعزمُ ہیں اور اس طبی سہولت کو پورے پاکستان میں مہیا کرنے کے لیے مرحلہ وار پالیسی پر گامز ن ہیں۔

You might also like

Comments are closed.