امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ہر وہ کام کیا ہے جسے نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ وہ قوم کے سامنے جھوٹ نہیں بولیں گے لیکن حکومت میں آنے کے بعد انہوں نے جھوٹ کو یوٹرن کا نام دیا اور خود ہی فتوٰی دیا کہ جو بڑا لیڈر ہوتا ہے وہ یوٹرن ہی لیتا رہتا ہے۔
علاوہ ازیں جڑانوالا میں میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا پی ٹی آئی نے تبدیلی کا نعرہ لگایا اور تبدیلی کو رسوا کیا۔ کشمیر کا بھی سودا کیا اور کشمیریوں کی جدوجہد کو سبوتاژ کیا۔
Comments are closed.