جمعہ7؍جمادی الاول 1444ھ 2؍دسمبر 2022ء

وزیراعظم نے گیس لوڈشیڈنگ کی شکایات کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے گیس لوڈشیڈنگ کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کل اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اجلاس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزیر توانائی خرم دستگیر سمیت حکام کو شرکت کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شرکاء سے سردیوں میں شہریوں کو گیس لوڈشیڈنگ میں ریلیف دینے کا پلان مانگ لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراظم کی زیر صدارت اجلاس میں سردیوں میں گیس فراہمی کی حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق گیس قلت کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں ممکنہ کمی پر بھی غور ہونے پر امکان ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.