پیر 29ذیقعد 1444ھ 19؍جون2023ء

وزیراعظم نے کشتی حادثے کا نوٹس لیا، معاملہ ایف آئی اے دیکھ رہی ہے، خرم دستگیر

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے یونان کشتی حادثے کا نوٹس لیا ہے، وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) معاملے کو دیکھ رہا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں وفاقی وزیر اور پی پی رہنما شازیہ مری اور خرم دستگیر نے شرکت کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ دنیا بھر سے نوجوان یورپ جانے کی خواہش رکھتے ہیں، والدین سے استدعا ہے کہ اپنے بچوں کو غیرقانونی طریقے سے باہر نہ بھیجیں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے حکمران کسی کے ساتھ ہاتھ ملانے کو تیار نہیں تھے، شہباز شریف اتنی ساری جماعتوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔

خرم دستگیر نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اور دیگر اتحادی جماعتوں آگ نہیں لگاتیں، سیاست مختلف ترجیحات کو ملا کر چلنے کا نام ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے سب کو اکٹھا کرکے چل رہے ہیں، بلاول بھٹو نے ایک بات کی ہے، اس معاملے کو دیکھیں گے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ علی وزیر کے فوری طور پر پروڈکشن آرڈر جاری ہونے چاہئیں، امید ہے اسپیکر قومی اسمبلی جلد ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.