وزیراعظم عمران خان سے کراچی سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، علی زیدی، تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری مبین جتوئی، ارکان اسمبلی ارسلان تاج، صائمہ ندیم، رابعہ اظفر و دیگر موجود تھے۔
اعلامیے کے مطابق عمران خان نے ارکان اسمبلی کو بدلتی سیاسی صورتحال پر پی ٹی آئی سندھ کی قیادت کو اہم ٹاسک دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے دوران ملاقات سندھ حقوق مارچ کی کامیابی پر صوبائی تنظیم کو سراہا۔
ترجمان پی ٹی آئی ارسلان تاج کے مطابق کارکنان اور قوم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، 27 مارچ کو ڈی چوک پر عوام کا سمندر ہوگا، زرداری سندھ کے لوٹے ہوئے پیسے سے ضمیر کی تجارت کررہا ہے۔
Comments are closed.