وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات سے پہلے کل اتحادی جماعتوں کا بڑا اجلاس بلالیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان سے الیکشن پر اتفاق رائے کےلیے حکومت اور پی ٹی آئی کو ملی مہلت کے آخری 2 دن رہ گئے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی پی ٹی آئی سے معاملات طے کرنے سے متعلق تیاریاں جاری ہیں، لیکن کچھ اتحادی اس پر معترض ہیں۔
ذرائع کے مطابق جمعہ کو ن لیگ کے سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی کے اسد قیصر سے رابطہ کرکے بدھ کو ملاقات پر اتفاق کیا تھا۔
دوسری طرف عمران خان نے صاف الفاظ میں کہا ہے کہ مذاکرات کا مینڈیٹ اسد قیصر کو نہیں بلکہ پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان ہر صورت میں 14 مئی 2023ء کو ہی پنجاب میں الیکشن چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے حکومت اور پی ٹی آئی کو الیکشن کی تاریخ پر اتفاق رائے کےلیے 27 اپریل تک کی مہلت دے رکھی ہے۔
Comments are closed.