a v hookup on xbox 360 best place for discreet hookups married hookup Middle Island the hookup game download is there a real hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم نے پی اے سی کے پی ٹی آئی ارکان کو آج بلا لیا

وزیراعظم عمران خان نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ارکان کو آج ڈیڑھ بجے اپنے پاس بلا لیا، کمیٹی کے رکن ریاض فتیانہ کے امین اسلم اور زرتاج گل میں لڑائی اور دیگر الزامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں پی اے سی کمیٹی ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اکاؤنٹس کمیٹی میں ریاض فتیانہ کی رکنیت خطرے میں ہے۔

ریاض فتیانہ کا کہنا ہے کہ حکومت کا پیسہ ہو یا امدادی اداروں کا صحیح جگہ پر خرچ ہونا چاہیے، سارے خاندان کو بزنس کلاس میں لے جا کر بڑے ہوٹلوں میں ٹھہرانا نہیں چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے کہا تھا کہ وزیرِ مملکت زرتاج گل اور وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کے درمیان اقوامِ متحدہ کی ماحولیات کانفرنس میں لڑائی ہوئی تھی جس کے بعد زرتاج گُل گلاسگو سے وطن واپس آگئی تھیں۔

بعد ازاں ملک امین اسلم نے زرتاج گل سے جھگڑے کی خبروں کو بےبنیاد قرار دیتے ہوئے ریاض فتیانہ کے خلاف پارٹی کے انضباطی ونگ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.