بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم نے پٹرول مہنگا کرنے کی سمری مسترد کردی

وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کرتے ہوئے واپس بھجوادی ہے۔

وزیراعظم نے سمری سے متعلق کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لٹر اضافہ بہت زیادہ ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پر نظر ثانی کی جائے۔

ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لٹر 12 روپے تک اضافے کی سفارش کی تھی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی کابینہ اجلاس کے بعد کہہ دیا تھا کہ حکومت کے پاس پٹرول مہنگا کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.