وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان تعلقات مثالی اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کے ضامن ہیں۔
سعودی اخبار الریاض کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب کے ممنون ہیں کہ پاکستان میں 3 ارب ڈالرز جمع کروا کے معیشت کی مدد کی۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک سعودی عرب پاکستان کو 1 اعشاریہ 2 بلین ڈالرز کا تیل بھی دے گا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم نیا پاکستان وژن اور سعودی عرب وژن 2030 پر کام کر رہے ہیں، یہ دونوں وژن ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں۔
Comments are closed.