وزیر اعظم نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ارکان کو ہٹا دیا، وزرات صحت حکام کے مطابق نئے ممبران کے ناموں کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔
وزراتِ صحت نے ارکان کی نامزدگیاں واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ارکان کو ہٹا دیا ہے۔
25 ستمبر 2020 کے نوٹیفکیشن کے تحت نامزد ممبران کو ہٹایا گیا ہے، ممبران کو ہٹانے کے فیصلے پر عمل درآمد فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔
Comments are closed.