وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس پیر کو ساڑھے 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور ہوگا۔ کابینہ کے اجلاس میں سپریم کورٹ میں پنجاب کے انتخابات سے متعلق کیس پر غور ہوگا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال پر غور ہوگا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی گرفتاری پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکومتی ردعمل پر بھی مشاورت ہوگی۔
Comments are closed.