وزیر اعظم عمران خان نے نیشنل سیکورٹی پر اہم اجلاس آج طلب کرلیا۔
اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، افغانستان اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر غور ہوگا۔
اجلاس میں خارجہ، دفاع، داخلہ اور اطلاعات کے وزراء اور اعلیٰ عسکری حکام شریک ہوں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سندھ سے متعلق اجلاس ہوا تھا جس میں ڈاکوؤں کے خلاف سندھ کے مخصوص مقامات پر آپریشن اور عوام کو ڈاکوؤں، بھتا خوروں اور جرائم پیشہ عناصر سے نجات دلانے کے فیصلے کیے گئے تھے۔
Comments are closed.