ملک میں انتخابات کے انعقاد کے لیے نگراں سیٹ اپ کی تشکیل کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلا لیا۔
ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کا سربراہی اجلاس کچھ دیر بعد ویڈیو لنک پر ہوگا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمٰن سمیت حکومتی اتحادی شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں نگراں وزیر اعظم کے لیے ناموں پر غور ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں حفیظ شیخ، شاہد خاقان عباسی، اسلم بھوتانی، فواد حسن فواد سمیت دیگر ناموں پر غور ہوگا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نگراں سیٹ اپ پر مشاورت 2 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
Comments are closed.