وزیراعظم عمران خان نے موجودہ صورتحال پر شمس تبریز کا قول شیئر کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیراعظم عمران خان نے موجودہ صورتحال پر تبصرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اپنے کارکنان اور سپورٹرز کے لیے میرا پیغام ہے کہ ہمارے ملک کے غدار اور مجرم ایک پھندے میں پھنس رہے ہیں۔
وزیراعظم نے اپنی پوسٹ میں فارسی کے شاعر اور صوفی بزرگ شمس تبریز سے منسوب ایک قول بھی شیئر کیا۔
قول میں کہا گیا کہ جعلسازوں اور سازشی افراد سے نہ گھبراؤ، اگر کچھ لوگ آپ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں تو وہ اللہ کی پکڑ سے نہیں بچ سکتے ہیں۔
شمس تبریز کے قول کے میں مزید کہا گیا کہ گڑھا کھودنے والے اس میں خود گریں گے، ہر برائی کا انجام برا جبکہ اچھائی کا صلہ اچھا ہے، انصاف پر یقین رکھو اور باقی سب چھوڑ دو۔
Comments are closed.