وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی تابش گوہر کا استعفیٰ منظور کرلیا۔
تابش گوہر پٹرولیم اور شعبہ پاور کے لیے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی تھے۔ انہوں نے کچھ عرصہ قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔
سابق معاون خصوصی پاور اور پٹرولیم تابش گوہر کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ ایک سال کی عوامی خدمت کے بعد اپنی فیملی میں واپس جانے کا فیصلہ کیا۔
تابش گوہر نے کہا کہ اپنی بہترین صلاحیتوں سے ملک کی خدمت زندگی بھر کیلئے اعزاز ہے، موقع فراہم کرنے پر وزیراعظم کا شکرگزار رہوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوئی شک نہیں حماد اظہر کی زیر قیادت ڈھانچہ جاتی اصلاحات جاری رہیں گی۔
Comments are closed.