وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس کل دوپہر میں بنی گالا میں ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سپریم کورٹ میں ازخود کیس سے متعلق مشاورت اور وزیراعظم کو عدالتی کیس پر بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ملکی سیاسی صورتحال اور عام انتخابات سے متعلق حکمت عملی پر بھی اجلاس میں غور ہوگا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.