وزیراعظم عمران خان نے دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ میں پاکستان کی شرکت کو حماقت قرار دے دیا۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جو امریکا کہتا رہا، ہم وہ کرتے رہے، پھر بھی امریکا نے پاکستانیوں کو دوغلا قرار دیا۔
عمران خان نے کہا کہ کبھی سنا کہ اتحادی ہی آپ کے ملک میں بم باری کر رہا ہو۔
وزیراعظم نے کہا کہ لندن میں 30 سال سے دہشت گرد بیٹھا ہے، کیا انگلینڈ پاکستان کو وہاں ڈرون حملے کی اجازت دے گا؟۔
عمران خان نے اپنے خطاب میں دو ٹوک بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے لوگ جو چاہتے ہیں پاکستان ان کے ساتھ ہے۔ پاکستان امریکا کے ساتھ امن میں شراکت دار ہوسکتا ہے تنازعات میں نہیں۔
Comments are closed.