اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نےآئندہ ماہ جولائی میں لوڈشیڈنگ کے مزید بڑھنے کا اشارہ دے دیا۔
ارکان اسمبلی کو دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے پہلے ہی شدید ترین مہنگائی کے ستائے عوام کو لوڈشیڈنگ میں اضافے کی بری خبر سنا دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی سخت شرائط کو تحریک انصاف کی حکومت نے مان لیا تھا، ممکن ہے جولائی میں لوڈشیڈنگ بڑھے، ہمیں جولائی کے لیے گیس کے جہاز نہیں ملے مگر ہم کوشش کر رہے ہیں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ عوام مہنگائی کا سامنا کررہے ہیں جس میں کمی کے لیے مختلف شعبوں کے مالکان کی آمدن پر ڈائریکٹ ٹیکس لگایا گیا ہے۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہے کہ صاحب ثروت افراد پر ٹیکس لگایا گیا اور صاحب ثروت افراد پر ڈائریکٹ ٹیکس لگانا حکومت کا انقلابی قدم ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے صاحب ثروت افراد سے 200 ارب ٹیکس جمع ہونے کی توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ صاحب ثروت افراد ایثار و قربانی کے جذبے سے عام افراد کا بوجھ بانٹنے کےلیے آگے آئیں۔
Comments are closed.