استنبول: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان بہترین دوست ہیں، ہم پاک-چین اقتصادی راہدی کے ثمرات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔میں اسے چین، پاکستان اور ترکیہ تک وسعت دینے کی تجویز دیتا ہوں۔
ترک صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اوراستنبول میں پاک-ترکیہ کے 75 سالہ سفارتی تعلقات کا جشن منانا چاہیے۔پاکستان میں ترکیہ کے لیے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ پاکستان ترکیہ یک جان دو قالب اور مثالی برادر ملک ہیں۔ترکیہ اور پاکستان کے درمیان بحری جہاز بنانے کے منصوبے کا مقصد جارحیت نہیں، بلکہ اپنے دفاع کو مضبوط بنانا ہے۔
ترکیہ کے صدر نے کہا ہے کہ پاکستان کا دکھ اپنا دکھ سمجھتے ہیں ۔پاکستان کی خوشی ہماری خوشی، پاکستان کی کامیابی ہماری کامیابی ہے ۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سی پیک کے حوالے سے یہ زبردست شراکت داری ہوگی۔اس سے پورے خطے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی، اس سے بے روزگاری اور غربت ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس حوالے سے میں چینی دوستوں سے بات کرنے کے لیے بخوشی تیار ہوں۔اگر ہم اس سمت میں چلیں تو یہ بہترین موقع ہوگا۔
Comments are closed.