ہفتہ یکم جمادی اوّل 1444ھ 26؍نومبر2022ء

عمران سے ملاقات کا خواہشمند فنکار بے ہوش ہوگیا

لاہور میں عمران خان سے ملاقات کی خواہش میں کئی روز زمان پارک کےچکر لگانے والا مقامی فنکار امان اللّٰہ غازی بے ہوش ہوگیا۔

زمان پارک لاہور میں عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر مقامی فنکار امان اللّٰہ غازی اچانک طبعیت خراب ہونے پر بے ہوش کر گر پڑا۔

اس موقع پر وہاں موجود افراد نے اُسے طبی امداد دی جس پر وہ ہوش میں آگیا۔

واضح رہے کہ امان اللّٰہ غازی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے کئی روز سے زمان پارک آرہا تھا۔

امان اللّٰہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ میری عمر 56 سال ہے اور اس عمر کے بزرگ فنکار کے ساتھ مذاق ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کو اپنا مسیحا سمجھتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان مجھ سے ملاقات نہیں کرتے تو جان گنوانے میں مجھے عار نہیں، اس سے بہتر میرا دنیا سے چلے جانا ہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.