وزیراعظم عمران خان نے بھارتی میزائل فائر پر پاکستان کے حکمت سے کام لینے کا تذکرہ کیا ہے۔
حافظ آباد میں خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ بھارتی میزائل کے معاملے پر پاکستان نے بڑی حکمت سے جواب دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بھارتی عمل پر اور بھی بہت کچھ کرسکتے تھے لیکن حکمت سے کام لیا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان اپنا دفاع کرسکتا ہے۔
دوسری طرف پاکستان نے بھارت سے اس معاملے پر مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ ایسے سنگین معاملات کو بھارتی حکام کی وضاحتوں سے حل نہیں کیا جاسکتا ہے۔
پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کے اندر بھی آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں۔
بھارتی میڈیا نے بھارتی ہتھیاروں اور ان کی سیکیورٹی پر سنجیدہ نوعیت کے سوالات اٹھادیے ہیں۔
Comments are closed.