وزیراعظم عمران خان نے اپنے معاون خصوصی برائے امور توانائی تابش گوہر کو بجلی کی قیمتیں بڑھانے سے روک دیا۔
تابش گوہر نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ اب بجلی کی قیمتیں نہیں بڑھائی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے بجلی کی قیمتوں کے معاملے پر بات ہوئی ہے، پرائم منسٹر نے بجلی کی قیمتیں بڑھانے سے منع کردیا ہے۔
تابش گوہر نے مزید کہا کہ دوران گفتگو وزیراعظم نے صاف طور پر کہا کہ بجلی قیمتیں نہ بڑھائی جائیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم نئی پاور پالیسی بھی کابینہ کی توانائی کمیٹی کو پیش کررہے ہیں۔
اس سے قبل یہ اطلاع سامنے آئی تھی کہ حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو بجلی کی قیمت مزید بڑھانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
Comments are closed.