وزیراعظم عمران خان نے سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج بنی گالا میں طلب کرلیا۔
اجلاس میں تحریک انصاف کے منحرف اراکین سے متعلق سپریم کورٹ میں ریفرنس پر مشاورت کی جائے گی اور سندھ ہاؤس میں ہونے والے واقعے سمیت قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے اور تحریک عدم اعتماد سے متعلق امور پر بات ہوگی۔
دوسری جانب جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر طلال گوپانگ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے تیس سے زیادہ ایم این اے اپنی حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کرچکے ہیں یا آنے والے چند دنوں میں وہ اظہار کردیں گے۔
Comments are closed.